ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق، تکنیکی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں: شاہ محمود

آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق، تکنیکی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں: شاہ محمود

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، بہت جلد تکنیکی تفصیلات بھی طے ہو جائیں گی۔انھوں نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی سے ملاقات کے حوالے سے کہا  کہ وزیراعظم عمران خان اور وفد کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات مفید رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ ہم آہنگی ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنیادی اصولوں پر پیش رفت ہوئی ہے اور ہم آگے بڑھنے کے بنیادی اصولوں پر پہنچ گئے ہیں، ہماری اور آئی ایم ایف کی سوچ میں خاصی مطابقت پائی جاتی ہے اور ہم عنقریب مل کر ایک مشترکہ پروگرام ترتیب دیں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم ملکی معیشت کی ترقی کا پروگرام لائیں گے اور پروگرام میں کم آمدنی والے طبقات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے وقت کے تعین پر اختلاف ہے ، پاکستان آئندہ بجٹ تک آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروا رہا ہے جب کہ آئی ایم ایف فوری طور پر اپنے مطالبات پر عمل درآمد چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبات میں روپے کی قدر میں کمی، شرح سود اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف شامل ہے ، فریقین کی طرف سے معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھنے پر بھی اتفاق ہو چکا ہے ۔

Check Also

شاہ محمود قریشی کی سعودی تحائف رکھنے سے معذرت

اسلام آباد:شاہ محمود قریشی نے سعودی تحائف رکھنے سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے