ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کا حکومت سے 62 ہزار روپے سستا حج پیکج دینے کا اعلان

آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کا حکومت سے 62 ہزار روپے سستا حج پیکج دینے کا اعلان

لاہور : عازمین حج کو حکومت سے 62 ہزار روپے سستا 3 لاکھ 75 ہزار روپے کا پیکج دے رہے ہیں، آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن نے باقاعدہ اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان بھر کے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے حکومت کے مقابلے میں سستے حج پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت تمام پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو مساوی کوٹہ دیتی ہے تو حج اخراجات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران آل پاکستان حج فورم ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ حکومت کے مقابلے میں عازمین کو 3 لاکھ 75 ہزار روپے کا حج پیکج دے رہے ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر عادل بٹ نے کہا کہ ہم عازمین کو وہ تمام سہولتیں دیں گے جو سرکاری حج پیکج میں شامل ہیں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت انھیں بھی دیگر حج ٹور آپریٹرز کی طرح برابر کا کوٹہ دے۔عادل بٹ نے الزام لگایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین حج کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کی مد میں کرپشن کی جاتی ہے جبکہ اسی طرح کوٹہ ہولڈر حج ٹور آپریٹرز کی اجارہ داری کی وجہ سے بھی حج اخراجات مہنگے ہوتے ہیں، حکومت اگر کوٹہ اور نان کوٹہ ہولڈرز میں مساوی تقسیم کرے تو حج اخراجات میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 800 ایسے حج ٹور آپریٹرز ہیں جن کو حکومت کوٹہ دیتی ہے جبکہ 300 ٹور آپریٹرز ایسے ہیں جو رجسٹرڈ ہیں لیکن حکومت انھیں حج کوٹہ نہیں دیتی۔ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ حج پالیسی کے حوالے سے ایک خاص طبقے کو نوازنے کا نوٹس لیا جائے۔واضح رہے کہ اس سال پاکستانی عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 ہے اور سرکاری اسکیم کے تحت حج اخرجات 4 لاکھ 36 ہزار900 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

Check Also

حج مزید مہنگا ہوگا،وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کاکہنا ہے کہ حج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے