ہوم / انٹرٹینمنٹ / ابرارالحق کے کنسرٹ میں بھگدڑ،متعدد افراد زخمی

ابرارالحق کے کنسرٹ میں بھگدڑ،متعدد افراد زخمی

ملتان: ابرارالحق کے کنسرٹ میں بھگدڑ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار ابرار الحق کے کنسرٹ میںمتعدد افراد زخمی ہوگئے۔ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ہاﺅسنگ کالونی گراﺅنڈ میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران جھگڑا ہوا، جھگڑے کے باعث کئی افراد زخمی ہو گئے۔گلوکارکی پرفارمنس کے دوران سکیورٹی اہلکار اور شائقین الجھ پڑے کیونکہ شائقین ابرار کے ساتھ سٹیج پر رقص کرنا چاہتے تھے۔اس سے کنسرٹ میں بھگڈر مچ گئی جس سے کئی نوجوان زخمی ہوگئے۔کنسرٹ کی انتظامیہ نے ریسکیو اہلکار اور پولیس کوبلایا تاکہ صورتحال کوقابو میں کیا جاسکے بعد ازاں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے