ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / اسلامی فوجی اتحاد کا وفد راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا

اسلامی فوجی اتحاد کا وفد راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: اسلامی فوجی اتحاد کا وفدجنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کا وفدجنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا۔اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور وفد کے شرکا دو روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ وفد کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی اور جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ وفد جنرل قمر جاوید باجوہ اور خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کرے گا۔یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 15 دسمبر 2015 میں اسلامی فوجی اتحاد کا اعلان کیا جس میں ابتدائی طور پر 34 ممالک شریک تھے جو بعدازاں اس کی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔اسلامی فوجی اتحاد کے پہلے کمانڈر پاکستان فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کو نامزد کیا گیا اور اب بھی وہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Check Also

وزیراعظم سے راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان کی راحیل شریف سے ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے