ہوم / امریکا سے / الیکشن 2020ء: ایمی کلوبچر ڈیموکریٹک پارٹی کی پانچویں صدارتی امیدوار

الیکشن 2020ء: ایمی کلوبچر ڈیموکریٹک پارٹی کی پانچویں صدارتی امیدوار

 منی پولس (امریکہ): مینوسٹا کی تھرڈ ٹرم سینیٹر ایمی کلوبچر بھی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہو گئیں۔ انھیں امید ہے کہ ان کی معتدل سیاست، مڈویسٹرن پہچان اور صاف ستھرا ماضی اور دونوں سیاسی پارٹیوں سے اچھے تعلقات کی ہسٹری ووٹروں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے۔ مسی سیپی دریا کے کنارے منی پولس کے ایک برف سے ڈھکے سٹیج پر جہاں درجہ حرارت بمشکل ایک ہندسے سے اوپر پہنچا تھا مسز کلوبچر نے کہا کہ "صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی توجہ صرف اور صرف کام پر مرکوز ہو گی” اور وہ صدر ٹرمپ کی پہچان بن جانے والی بعض پالیسیوں کو ختم کردیں گی۔ انھوں نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی امریکہ پیرس فضائی معاہدے میں دوبارہ شامل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو رکاوٹوں کے طور پر دیکھنا ترک کرکے ان رکاوٹوں کو راستہ سمجھ کر عبور کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے