ہوم / امریکا سے / امریکی ہوائی اڈوں پر پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں 4239 پستول پکڑے گئے

امریکی ہوائی اڈوں پر پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں 4239 پستول پکڑے گئے

نیویارک: گزشتہ سال امریکی ہوائی اڈوں کے چیک پوائنٹس پر آتشیں اسلحہ کی ریکارڈ تعداد پکڑی گئی جن میں سے 4200 گنز 249  قومی ہوائی اڈوں پر پکڑی گئیں۔ مسافروں سے برآمد کیے گئے پستولوں میں سے 86 فیصد لوڈڈ تھے۔ ٹرانسپورٹ سیکورٹی ایڈمنسٹریشن TSA کے مطابق وہ ہوائی اڈے جہاں زیادہ تر آتشیں اسلحہ پکڑا گیا وہ سن بیلٹ کے اردگرد اٹلانٹا سے ایریزونا کے درمیان واقع ہیں کیونکہ ان ریاستوں میں گنز سے متعلق قوانین نسبتاً نرم ہیں۔ یہ انکشاف سی بی ایس نیوز کے نمائندے کرس وین کلیو نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ سی بی ایس نیوز نے یہ سراغ لگانے کے لئے کہ آخر یہ مسئلہ کس لئے بڑھتا جا رہا ہے پولیس کی ہزاروں فائلوں کو کھنگالا۔ ہماری تحقیقات سے پتہ چلا کہ ہزاروں گرلز ٹی ایس اے کے سکرینرز کے ذریعے پکڑی گئیں بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگ گنز لے جانے میں کامیاب بھی ہوتے رہے ہیں۔ صرف ڈلاس کے فورتھ ورتھ ایئرپورٹ پر ہی پچھلے سال 219 گنز سفری بیگز میں سے نکالی گئیں۔ قومی سطح پر یہ معاملہ ہر روز 12 مرتبہ پیش آیا مسافروں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ایسا غلطی سے ہوا ہے۔پی ایس اے کے چیک پوائنٹس پر پچھلے سال پکڑی گئی 4,239 گنز کی تعداد 2017ء کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔  تمام کیسز میں سے ایک تہائی برآمدگیاں صرف 10 ہوائی اڈوں پر عمل میں آئیں۔ اٹلانٹا کے ہوائی اڈے پر سب سے زیادہ 298 پستول سفری بیگوں سے برآمد ہوئے۔پی ایس اے کے ایڈمنسٹریٹر ڈیوڈ پیکو سکی سے جب یہ پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں یہ تعداد ہر سال کیوں بڑھ رہی ہے تو انہوں نے کہا میں یہاں صرف اندازہ ہی لگا سکتا ہوں میرے خیال میں زیادہ تر لوگ ملک میں اسلحہ لے کر چلتے ہیں اور ہوائی اڈوں پر بھی وہی کچھ ہوتا ہے جو ہم اردگرد دیکھتے رہتے ہیں۔جب آپ کسی ٹی ایس اے سکرین پوائنٹ میں سے گزر رہے ہوں تو آپ کو پتا ہوتا ہے کہ آپ کہاں جا رہے ہیں۔ آپ اچانک یا حادثاتی طور پر وہاں نہیں پہنچ جاتے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں کسی کے پیچھے کھڑا ہونے سے پہلے اپنے بیگ پر ایک نظر ضرور مار لیا کریں۔ پی ایس اے ہوائی اڈوں پر لوگوں کو یہ یاد دہانی کرانے والے بورڈز کی تعداد بڑھانے پر بھی غور کر رہی ہے کہ کسی کیری اون بیگ میں گن نہیں رکھی جاسکتی۔ ایجنسی یہ مظاہرہ بھی کرکے دکھاتی ہے کہ ان لوڈ کئے گئے آتشیں اسلحے کو کس طرح پیک کیا جاتا ہے۔ دوسری صورت میں آپ کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ٹی ایس اے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 13 ہزار ڈالر تک جرمانہ وصول کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے۔ لیکن تمام گنز پکڑی بھی نہیں جاتیں۔ 2017 کے ریویو کے دوران سات ایرپورٹس کے ریکارڈز چیک کرنے سے پتہ چلا کہ کم ازکم تین کیسز میں پستول نظروں میں نہیں آسکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے