ہوم / ساؤتھ ایشیا / بھارت / باراتیوں کے ڈانس سے پل ٹوٹ گیا دولھے سمیت 15 باراتی گندے نالے میں گرگئے

باراتیوں کے ڈانس سے پل ٹوٹ گیا دولھے سمیت 15 باراتی گندے نالے میں گرگئے

ہوشیار پور(بھارت): باراتیوں کے ڈانس سے پل ٹوٹ گیا دولہے سمیت 15 براتی گندے نالے میں جا گرے۔ تفصیلات کے مطابق ہوشیار پور کے گاؤں نویڈا میں ہفتے کی رات ایک بارات گندے نالے کے پل پر سے گزر رہی تھی۔ باراتی بڑے جوش و خروش سے ڈانس کر رہے تھے۔ چھوٹا سا پل ڈانس کی اچھل کود برداشت نہ کر پایا اور اچانک ٹوٹ گیا۔ گندے نالے پر تعمیر کیا گیا یہ ناقص پل اولیو گارڈن ویڈنگ ہال کے دروازے کو اس کے لان سے ملاتا تھا۔چشم دید گواہوں کے مطابق براتی دس منٹ سے زیادہ پل کے اوپر ڈانس کرتے رہے۔پل ڈانس کے ردھم کو برداشت نہ کرسکا اور منہدم ہوگیا اور 15 افراد گندے نالے میں گر گئے آٹھ سال سے چھوٹی عمر کے دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا۔دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ طے پا جانے کی وجہ سے کوئی کیس درج نہیں کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ شادی ہال کے مالک نے دلہن کی فیملی کو تین لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کر دیے اور شادی کی تقریبات دوبارہ شروع ہوگی۔35سالہ دولہے کا نام امیت یادیو بتایا گیا جو اندراپورم غازی آباد کا بزنس مین ہے جبکہ سونم نامی 32 سالہ دلہن دہلی کے علاقے کونڈلی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے