ہوم / انٹرٹینمنٹ / بلال عباس خان ٹیلی فلم ’’لال ‘‘میں نیوی افسر بنیں گے

بلال عباس خان ٹیلی فلم ’’لال ‘‘میں نیوی افسر بنیں گے

کراچی : ابھر تے ہوئے معروف اداکار بلال عباس خان یوم پاکستان 23مارچ پر ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم "لال”میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو نگے ۔ ٹیلی فلم میں بلال عباس خان نیوی آفیسر کے ایک نئے روپ میں دکھائی دیں گے ،ناظرین نے اس سے قبل بلال عباس خان کواس انداز میں نہیں دیکھاہے ،ٹیلی فلم کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے ، جبکہ ہدایات حسیب حسن نے دیں ہیں۔اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے بلال عباس کا کہنا تھا کہ مجھے ایک جیسے کرداروں میں کوئی دلچسپی نہیں ،ہربار اک نیا کردار کرنا چاہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے