لاہور: دولہا نے اپنے ہاتھ سے لکھ کر قرآن مجید کا نسخہ دلہن کو حق مہر میں دے دیا ۔
موجودہ دورمیں جہاں کئی طرح کی چیزوں کی مانگ ہے ، وہاں پر قرآن مجید کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے ۔ ہم اپنے شریک حیات کو جیولری اور کارجیسی قیمتی چیزیں دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران ایسی چیزوں کو ترجیح دیتے ہیں جس پر کچھ زیادہ ہی محنت ہوئی ہو۔
کسی کو قیمتی تحائف دینے اور بھاری رقم خرچ کرنے کی بجائے قرآن مجید کا نسخہ پیش کرنا ایک نیا آئیڈیا ہے اور آپ بھی ایسا ہی کرسکتے ہیں۔
