ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / شہبازکی ضمانت پر رہائی،درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہبازکی ضمانت پر رہائی،درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور:شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ کے خلاف نیب کی درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کررہا ہے اور موجودہ بینچ درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا۔نیب نے عدالت نے استدعا کی کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے۔نیب کا کہنا ہے کہ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرچکا ہے۔یاد رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ سکینڈل میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں گرفتار کیا تھا اور وہ عدالتی ریمانڈ پر ہیں۔

Check Also

شیخ رشید کا شہبازکے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

کراچی: شیخ رشید نے شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے