ہوم / ساؤتھ ایشیا / پاکستان / شہباز شریف 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے فارغ: نوٹیفکیشن جاری

شہباز شریف 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے فارغ: نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق شہباز شریف کی قانون و انصاف، اطلاعات اور امور کشمیر کمیٹیوں کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کی درخواست پر ان کی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت ختم کی ہے۔حکومت شہبازشریف سے کئی بار پی اے سی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  اور وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدوں پر فائز ہیں۔ حکومت شہباز شریف کو کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے لیے قانونی راستے کی تلاش میں ہے۔ جب کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے شیخ رشید متعدد بار شہباز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Check Also

شیخ رشید کا شہبازکے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

کراچی: شیخ رشید نے شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے