ہوم / ساؤتھ ایشیا / بھارت / ممبئی: 5 سالہ بچی اغواء اور زیادتی کے بعد قتل

ممبئی: 5 سالہ بچی اغواء اور زیادتی کے بعد قتل

ممبئی: ماہیم کے علاقے کی ایک سنسان گلی میں ایک 5 سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلا دبا کر ہلاک کیا گیا ہے۔ ماہیم کی پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو قتل کرنے سے پہلے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ہسپتال جے جے میں لاش کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج تلاش کی ہے جس میں جمعرات کی شام ایک شخص کو بچی کے ساتھ چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچی لیڈی جمشید جی روڈ پر رزاق منزل کے نزدیک اپنے والدین کے ہمراہ ایک جھونپڑے میں رہتی تھی۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو وہ اپنے والدین کے ساتھ سوئی ہوئی تھی آنکھ کھلنے پر پیشاب کرنے کے لیے باہر نکلی اور پھر کبھی واپس نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے