ہوم / امریکا سے / ناہنجار بیٹے نے بیماری میں کئی سال خدمت کرنے والی بوڑھی ماں کو قتل کردیا

ناہنجار بیٹے نے بیماری میں کئی سال خدمت کرنے والی بوڑھی ماں کو قتل کردیا

نیویارک: 32 سالار ناہنجار بیٹے نے بیماری میں کئی سال تک خیال رکھنے والی 67 سالہ ماں پاولٹ ریوز کو خنجر کے پے درپے وار کر کے بے دردی سے قتل کردیا اور لاش جلا کر الماری میں چھپا دی۔تفصیلات کے مطابق جیسن ریوز کو اپنی ماں کے سیکنڈ ڈگری قتل کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ ملزم ذہنی مریض رہ چکا ہے اس کی ماں نے بیماری کے دوران دن رات خدمت کرکے اس کی جان بچائی جس کا صلہ ناہنجار بیٹے نے اسے جان سے مار کر دیا ہے۔مسز ریوز چند دنوں سے منظر عام سے غائب تھیں۔اس کے ساتھ کام کرنے والی خواتین نے اس کے منظر عام سے غائب ہونے کی رپورٹ درج کرائی۔ بوڑھی خاتون کی گمشدگی کی اطلاع پر بدھ کے روز سراغ رسانوں نے بروکلین، کراؤن ہائٹس میں  البانی ہاؤس کمپلیکس کی چوتھی منزل پر واقع فلیٹ کے دروازے پر دستک دی۔ مسز ریوز قریبی مڈل سکول میں لنچ ایڈی کے طور پر کام کرتی تھی۔جاسن ریوز نے دروازہ کھولا اور بتایا کہ اس کی ماں فلوریڈا گئی ہوئی ہے لیکن سراغ رسانوں کو جلے ہوئے گوشت کی ناگوار بو محسوس ہوئی اور وہ اپارٹمنٹ میں داخل ہوگئے گھر کی تلاشی کے دوران مسز ریو کی جلی ہوئی لاش الماری سے برآمد ہوئی ان کی مسخ شدہ لاش دیکھ کر اندازہ ہوا کہ نالائق بیٹے نے خنجر کے پے در پے وار کر کے بوڑھی ماں کو قتل کیا اور پھر اس کی لاش کو آگ لگا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے