ہوم / دلچسپ و عجیب / وائن سے پہلے بیئر پینے سے بھی ‘ٹن’ ہونے کا خطرہ کم نہیں ہوتا: جدید تحقیق

وائن سے پہلے بیئر پینے سے بھی ‘ٹن’ ہونے کا خطرہ کم نہیں ہوتا: جدید تحقیق

میونخ(جرمنی): یورپی محققین کی طرف سے وائن پی کر ٹن ہو جانے والے 76 فیصد امریکیوں کے لیے  ایک بری خبر بھیجی گئی ہے۔ الکوحل زدہ بیوریجز کی ترتیب جیسے مرضی تبدیل کرلیں اگر آپ بہت زیادہ پیئیں گے تو ٹن بھی ضرور ہوں گے۔ لوگوں کو گھر سے باہر رات گزارنے کے بعد اگلا دن بہتر گزارنے میں مدد دینے کے لیے محققین نے جرمنی میں 19 سے 40 سال کی عمر کے 90 بہادر افراد کا انتخاب کیا کہ وہ ایک تجربے کے لیے بیئر ، وائن یا دونوں پی کر دکھائیں۔ ایک گروپ نے ڈھائی پنٹ بیئر کے بعد وائن کے چار گلاس پیئے۔ دوسرے گروپ نے پہلے چار گلاس وائن  کے بعد ڈھائی پنٹ بیئر پی۔ تیسرے گروپ نے صرف وائن یا بیئر پر ہی اکتفا کیا۔ سب کو رات بھر طبی ماہرین کے زیر نگرانی رکھا گیا۔اس کے بعد معدے سے وائن واش آؤٹ کرکے لوگوں کے اوسان بحال ہونے کا مشاہدہ کیا۔ اور پھر ایک ہفتے بعد وائن پینے کا کوئی مناسب طریقہ تلاش کرنے کے لیے تمام لوگوں کو ایک بار پھر وائن پلانے کا اہتمام کیاگیا۔ اس بار تمام لوگوں نے الٹ ترتیب کے ساتھ شراب پی۔ جنھوں نے پچھلی دفعہ بیئر کے ساتھ آغاز کیا تھا انھیں اس بار پہلے وائن دی گئی۔ جنھوں نے پہلے وائن سے آغاز کیا تھا انھیں اس بار پہلے بیئر پلائی گئی۔جنھوں نے پچھلی بار صرف بیئر پی تھی انھیں اکیلی وائن اور اکیلی وائن پینے والوں کو اس بار صرف بیئر پلائی گئی۔کلینیکل نیوٹریشن کے امریکی جریدے میں جمعرات کو شائع ہونے والے نتائج کے مطابق کہ وائن چاہے کسی بھی ترتیب سے پی جائے ٹن ہونے کی شدت میں ذرا برابر فرق نہیں آتا۔اس لیے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر وائن سے پہلے بیئر پی لی جائے تو بندہ ٹن نہیں ہوتا ان کا یہ نظریہ قطعاً غلط ہے۔

Check Also

بھارت : زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک –

بھارت کے مختلف شہروں میں زہریلی شراب پینے سے 90 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بھارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے