ہوم / خصوصی رپورٹ / پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں: نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں: نعیم الحق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف اور قاف لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہم ایک تھے ایک ہے اور ایک رہیں گے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے مشیرخصوصی نعیم الحق نے قاف لیگ کے چوہدری شجاعت کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔اس سے پہلے نعیم الحق اور چوہدری شجاعت حسین میں ملاقات بھی ہوئی۔ملاقات کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملاقات کر کے بتایاجائے کہ ق لیگ سے اختلاف نہیں،ق لیگ اور پی ٹی آئی میں ایسے اختلافات نہیں کہ شورمچایاجائے۔ ق لیگ کے مزید اراکین کابینہ کا حصہ بننے جا رہے ہی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ق میں اختلافات کی خبریں گرم رہتی ہیں۔حکومت کے لیے بھی اتحادی جماعت کو ناراض کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق ق لیگ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں صوبے میں اور وفاق میں دو دو وزارتیں دی جائیں گی۔تاہم معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اور ق لیگ میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے