ہوم / تازہ ترین / پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز 22 مارچ سے UAE میں کھیلی جائے گی

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز 22 مارچ سے UAE میں کھیلی جائے گی

لاہور : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ میں میچ سے ہوگا۔ سیریز کا دوسرا میچ بھی شارجہ میں 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تیسرے ون ڈے میں دونوں ٹیمیں 27 مارچ کو ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی جب کہ آخری دو میچز 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ 

Check Also

حفیظ اور شعیب ملک ورلڈ کپ کیلئےہیڈ کوچ کی امیدوں کا محور

کراچی: امیدوں کا محور تبدیل کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے