ہوم / انٹرٹینمنٹ / ”گلی بوائے“ کا برلن میںپریمیئر،بھارتی ستاروں کے جلوے

”گلی بوائے“ کا برلن میںپریمیئر،بھارتی ستاروں کے جلوے

برلن:بالی وڈ کی فلم”گلی بوائے“ کا برلن میں پریمیئر ہوا اس میں بھارتی ستاروں نے جلوے بکھیرے۔ ”گلی بوائے“ کی ہدایتکار ہ زویا اختر ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی کہانی مراد سنگھ کے گرد گھومتی ہے۔ وہ ممبئی کی کچی بستی میں رہتا ہے اور طالب علم ہے۔ تاہم وہ امیر اور غریب کے فرق کودیکھ کر کڑھتا رہتا ہے۔ اس بارے میںرنویر سنگھ کاکہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ شائقین میری پرفارمنس سے محظوظ ہوںگے۔ اس میںموسیقی کے علاوہ ایک سبق بھی ہے اور شائقین کواس کی کہانی اچھی لگے گی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فلموں کی موسیقی پر خاصی توجہ دی جارہی ہے اوراس وجہ سے فلمیںسراہی جارہی ہیں۔تاہم اس فلم میں موسیقی سے بڑھ کر بہت کچھ ہے۔واضح رہے کہ برلن فلم فیسٹیول سترہ فروری تک جاری رہے گا اس میں لگ بھگ چار سو فلموں کی نمائش ہوگی۔

Check Also

آغا سراج درانی کا جسمانی ریمانڈ، یکم مارچ تک نیب کے حوالے

کراچی: پیپلز پارٹی کی مشکلات میں اضافہ،   احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے