5-6-150x150

شالیمار بینکوئٹ ہال میں چاند رات بازار، آرگنائزرز رنگار کو شرکاءکی مبارکباد

5-6-150x150 شکاگو لینڈ ایریا کا خوبصورت اور وسیع وعریض بینکوئٹ ہا ل شالیمارمیں گزشتہ دنوں عیدالاضحی کی چاند رات بازار کا کامیاب انعقادکیاگیا ۔ چاند رات بازار میں شام سے ہی لوگوں کی آمد کا تانتا بندھ گیا تھا ۔ خوبصورت اور کامیاب بازار کو انعقاد کرنے میں شالیمار بینکوئٹ کی ایونٹ منیجر زرنگار کا بڑا ہاتھ تھا ۔ کمیونٹی نے زرنگار اور انکی ٹیم کومبارکباد پیش کی ۔ چاند رات بازار میں کپڑوں، فوڈز اور مہندی کے اسٹالز کثیر تعداد میں تھے ۔ خواتین رات گئے تک مہندی لگواتی رہیں اس موقع پر خوبصورت میوزک پروگرام کا بھی انعقاد تھا ۔ جس میں سیف علی خان اور دیگر فن کاروںنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔




Leave a Reply