p3

مسلم امریکن سوسائٹی کا فلاڈیلفیا پولیس کے اعزاز میں ناشتہ ،تقریب مسجد میں ہوئی

فلاڈیلفوا سٹی ، فلاڈیلفیا ( پاکستان نیوز ) مسلم امریکن سوسائٹی نے فلاڈیلفیا پولیس کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ یہ عظیم الشان تقریب 25 ستمبر 2016 کو پورٹو ریکن ڈے پریڈ سے قبل نارتھ فلاڈیلفیا کی مسجد میں منعقد ہوئی۔ ایک اندازے کے مطابق 800 سے ایک ہزار پولیس ملازمین نے ڈیوٹی پر روانہ ہونے سے قبل ناشتہ کیا ، جنہیں مسلم امریکن سوسائٹی کے ارکان نے اپنے ہاتھوں سے ناشتہ تیار کر کے پیش کیا۔ اس موقع پر فلاڈیلفیا پولیس کے افسروں اور مسلم امریکن سوسائٹی کے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ رواں سال کی ناشتہ تقریب ملکی حالات ، فائرنگ کے واقعات کے تناظر بہت اہم ہے۔ رہنماو¿ں اور پولیس افسروں کا کہنا تھا ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا یہ اہم اور منفرد موقع ہوتا ہے۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ پیغام دینا اہم ہے کہ ہم اچھے لوگ ہیں اور فلاڈیلفیا میں اچھے کام کرتے ہیں۔ ناشتے کی یہ تقریب ایک سالانہ روایت بن چکی ہے جسے بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔ ناشتے کیلئے مسلم امریکن سوسائٹی کے ارکان نے ہر چیز خود کچن میں تیار کی۔ ناشتے کے موقع پر رواں سال پہلی بار فلاڈیلفیا پولیس نے پریڈ کی کوریج کے لئے مسجد کو اپنا آپریشنز بیس بنایا ۔ افسران ناشتے سے خوب سیر ہو کر ڈیوٹی پر روانہ ہوئے۔ پولیس اور مسجد انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ تقریب وسیع تر کمیونٹی شراکت داری کا حصہ ہے۔




Leave a Reply