copgmuslimchamberofcommerce-1

مسلم چیمبر آف کامرس ڈی ایف ڈبلیو کے دوسرے سالانہ پروگرام کا شاندار انعقاد

ڈیلسڈیلس اور فورٹ ورتھ میں مقیم مسلم تاجروں کی نمائندہ تنظیم مسلم چیمبر آف کامرس ڈی ایف ڈبلیو نے چند روز قبل مقامی ہوٹل کے خوشنما ہال میں اپنے دوسرے سالانہ پروگرام کا انتہائی شاندار انعقاد کیا ۔ تقریب میں بزنس مین اور کموینٹی کی دیگر اہم شخصیات کے علاوہ شہر کی ممتاز سیاسی اور سرکاری شخصیات نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تنظیم کے روح رواں غلام حسین جھانگڑا نے تقریب کے آغاز میں تنظیم کے اغراض ومقاصد اور گزشتہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور ساتھ ہی ساتھ حاضرین کا بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ تقریب میں جن ممتاز شخصیات نے شرکت کی ان میں فن ایشیا کے جان حامد ، ڈاکٹر ارجمند ہاشمی ، اظہر عزیز ، تبسم ممتاز ، بابر رحمانی، عبدالحفیظ خان، انور اعظم ، محمد اشفاق اور زاہد سرفراز کے اسمائے گرامی نمایاں ہیں ۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *