p25

میں مسلمان ہوں ،میں نیویارک سٹی ہوں مسلم کمیونٹی کے حق میں سٹی کی اشتہاری مہم

نیویارکفس آف دی نیویارک سٹی میئر ڈی بلازیو اور سٹی کے کمیشن آن ہیومن رائٹس نے مسلمانوں کے حق میں نئی اشتہاری اور سوشل میڈیا مہم شروع کر دی۔ مہم کا عنوان ” میں مسلمان ہوں ، میں نیویارک سٹی ہوں “ رکھا گیا۔ اس کا ہیش ٹیگ ” آئی ایم مسلم این وائی سی ہوں “ ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد نیویارک سٹی میں مسلم مخالف فضاءپر قابو پانا اور اس رجحان کا قلع قمع کرنا ہے۔ حکام کے مطابق اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ مسلم کمیونٹیز کو یقین دہانی کرائی جا سکے کہ تعصب کیخلاف ان کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں مسلم مخالف واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ کمشنر اور چیئرمین کمیشن آن ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ہم مسلمانوں کیخلاف تعصب کو پروان چڑھنے کی اجازت نہیں دے سکتے، مسلم نیویارکرز ہمارا حصہ ہیں، ہمارے استاد ہیں ، ہمارے ہمسائے اور ہماری معیشت کا اہم جزو ہیں۔




Leave a Reply