p2

نیو آرک نے میونسپل آئی ڈی کارڈ حاصل کرنے کےلئے نیا دفتر کھول دیا

نیو آرک ( نیو آرک نے میونسپل آئی ڈی کارڈ حاصل کرنے کیلئے نیا دفتر کھول دیا۔ میئر راس جے براکا ، ڈپٹی میئر آف کمیونٹی انگیجمنٹ جیکولین قوئلز اور سٹی کونسل ارکان نے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔ یہ دفتر شہر کی شمالی سمت میں201 بلوم فیلڈ ایونیو پر واقع ہے۔ راس جے براکا نے اس موقع پر کہا کہ یہ نیا سنٹر کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم نیو آرک کو امیگرنٹس کے لئے ایک دوستانہ اور مہمان نواز شہر بنانا چاہتے ہیں، کیونکہ شہر کی ترقی کا انحصار امیگرنٹس کی بہبود میں ہے، اور میونسپل آئی ڈی امیگرنٹس کو مقامی معاشرے میں زیادہ بہتر طریقے سے گھل مل کر رہنے میں مدد کرے گا۔ جیکولین قوئلز نے کہا کہ اس علاقے میں نیا سنٹر اس لئے کھولا گیا ہے کیونکہ یہاں لاطینی نژاد آباد زیادی ہے۔ اس حوالے ایک خاتون فیلیسیٹا ریورا نے بتایا کہ اس کا تعلق میکسیکو سے ہے، وہ میونسپل آئی ڈی سنٹر میں کارڈ کے لئے اپلائی کرنیوالی پہلی خاتون ہیں۔ جولائی 2015 میں کام شروع کرنے کے بعد سے نیو آرک میونسپل آئی ڈی سنٹر 10 ہزار لوگوں کو سروسز فراہم کر چکا ہے۔ میونسپل آئی ڈی کارڈ حاصل کرنے کیلئے جو دستاویزات استعمال کی جا سکتی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ اپنی شناخت کا ثبوت، قونصلر آئی ڈی کارڈ، غیرملکی پاسپورٹ، نوٹرائزڈ رینٹل ایگریمنٹ ، سکول میں بچوں کے داخلے کا ثبوت ( بچوں کیلئے )، ڈرائیونگ لائسنس، رہائشی پتے کا ثبوت ( پے سٹب ، چرچ یا سوشل سروسز کی طرف سے خط، بجلی، کیبل یا لینڈ فون کا بل )




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *