1-8-150x150

وزیراعظم نوازشریف کے امریکا میں مصروف ترین شب وروز

وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف جو ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے71ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں ، پیر کا دن انتہائی مصروف گزارا ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پیر کی صبح امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ جان کیری سے ملاقات کی جس میں دونوں جانب سے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ ملاقات میں دو طرفہ امور پاک امریکہ ، افغان تعلقات اور کشمیر سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی بھی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے وزرائے اعظم کے دوران تعلیم ، زراعت، ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی ۔ میاں محمد نواز شریف نے نیوزی لینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کی دعوت دی ۔ برطانیہ کی حال ہی میں منتخب ہونے والی وزیراعظم تھریسا مے نے بھی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ جس میں کشمیر سمیت کئی امور پر بات چیت کی گئی ۔ نواز شریف نے وزیراعظم کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔ اسکے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف ، ترک وزیر خارجہ ، چینی وزیراعظیم لی کی کیانگ سے بھی وزیراعظم نے ملاقاتیں کیں ۔ اور انکی توجہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جانب دلائی ۔ وزیراعظم نے مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی اور شرکاءکو پاکستان میں افغان مہاجرین کی طویل ترین میزبانی کے مسائل اور تجربات سے آگاہ کیا جبکہ اسلامی کانفرنس کے رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔




Leave a Reply