ٹی بی سی اے سمرآﺅٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ لیگ کریسنٹ کلب نے جیت لی، فائنل میں کنگزالیوں کو شکست

شکاگو  ٹی بی سی اے سمر آو¿ٹ ڈور ٹیپ بال کرکٹ لیگ کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔ فائنل میچ میں کریسنٹ کلب نے کنگز الیون کو ہرا ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ ٹیپ بال کرکٹ لیگ کا اہتمام عاطف ممتاز، شائق حسن ، حمیر مجاہد اور شارق خان نے کیا تھا۔ یہ ایک بہت اعلیٰ درجے کا ٹورنامنٹ تھا اور شکاگو لینڈ ایریا میں اپنی نوعیت کا پہلا ٹورنامنٹ تھا جسے کھلاڑیوں ، شائقین ، نوجوانوں کی بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لئے کوشاں سبھی شخصیات اور اداروں نے پسند کیا۔ ٹی بی سی اے ہر ہفتے کے اختتام پر ٹیموں کو کرکٹ میچ کھیلنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ اس موقع پر ٹی بی سی اے کے منتظمین نے تمام ٹیموں ، ان کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جوش و جذبے کے ساتھ کھیل کے میدان میں جوہر دکھائے اور فرسٹ سیزن میں لیگ کا کامیاب بنایا۔ ہم اگلے موسم سرما میں مزیدٹیمیں شامل کرنا چاہتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *