پاکستانی قومی بیس بال ٹیم نے امریکہ میں نئی تاریخ رقم کر دی

بروکلین،نیویارکورلڈ کلاسک بیس بال کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی قومی بیس بال کی ٹیم19 ستمبر کونیو یارک پہنچی جنہوں نے22 ستمبر کو ایم سی یو پارک بروکلین نیویارک میں دن بارہ بجے افتتاحی میچ کھیلا جس میں پاکستان نیوز کے پبلشر ایڈیٹر اور مشہور سماجی شخصیت مجیب لودھی کو میچ کا افتتاحی گیند(پچنگ) پھینکنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میچ سے قبل پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے کا اعزاز نیویارک کے نوجوانوں کی مشہور تنظیم پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کو حاصل ہوا جس کی قیادت شفیق صدیقی، محمد حسین ، وکیل احمد، ہمایوں ریاض، میاں عبدالقادر و دیگر ارکان نے کی۔ میچ کے دوران نوجوانوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور زور دار آواز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے تمام وقت لگائے جاتے رہے۔ نوجوانوں کی جانب سے سٹیڈیم میں پاکستانی سپورٹرز کو قومی پرچم تقسیم کئے گئے اورپچاس فٹ بڑا قومی پرچم بھی لہرایا گیا جو تمام حاضرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ پاکستانی امریکن اہم تنظیموں اور شخصیات کو کوارڈی نیٹ کرنے کا سہرا سٹیڈیم کے ڈائریکٹر گہری پیرونی اور انکے پاکستانی نژاد والد ذوالفقار احمد اور مجیب لودھی کو جاتا ہے ۔امریکی میجر لیگ بیس بال کی جانب سے مجیب لودھی پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن اور پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اعزازی اوپننگ پچز مجیب لودھی نے میچ کے دوران خصوصی طور پر”دل دل پاکستان جان جان پاکستان لگایا گیا جو تمام وقت سٹیڈیم میں گونجتا رہا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے چیئرمین خاور شاہ اور ٹیم کے مینجر سید فخر علی شاہ نے پاکستان نیوز اور پاکستانی امریکن یوتھ آرگنائزیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور مجیب لودھی اور یوتھ آرگنائزیشن کو پاکستان کیپ اور شرٹس تحفے میں پیش کیں۔ پاکستان برازیل سے میچ میں ایک زبردست مقابلے کے بعد ہار گیا انکے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے میجر لیگ کے نمائندے ڈیل گاڈو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا انہیں مزید ٹریننگ اور اچھے کوچ کی ضرورت ہے۔اعزازی اوپننگ پچچز مجیب لودھی نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ پاکستانی کمیونٹی بالخصوص نوجوان کھیلوں میں شامل ہوں اور اس سلسلے میں پاکستان نیوز اور آئندہ بھی تعاون کرتا رہے گا۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ میچ دیکھنے کیلئے کمیونٹی کی مشہور شخصیات مس بازہ روحی، مس سوریہ، مس زہرہ ملک، عزیز بٹ، رانا عدیل، چوہدری اسلم ڈھلوں، چوہدری افضل ،امان سلمان، ذوالفقار احمد، چوہدری اشرف، مس نیوا عثمان، چیئر پرسن و دیگر سینکڑوں پاکستانی امریکن موجود تھے میچ کی کوریج پاکستانی اور امریکن میڈیا نے کی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *