6-4-150x150

پاکستان نیوز شکاگو بیورو کے آغا منصور حسین کی صاحبزادی شیلا حسین سید علی مہدی کیساتھ پیادیس سد ھارگئیں

اکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور پاکستان نیوز شکاگو بیورو کے فوٹو گرافر آغا منصور حسین اور شمیم منصور کی صاحبزادی شیلا حسین، سید خورشید مہدی اور فاطمہ پروین کے صاحبزادے سید علی مہدی کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ہفتہ17 ستمبر کو نارتھ ایونیو کے خوبصورت اور جدید شالیمار بینکویٹس میں منعقدہ شادی کے اس خوبصورت تقریب میں شکاگو میں مقیم مختلف طبقہ ہائے فکر کے پاکستانیوں اور انکی فیملیز کے علاوہ دیگر کمیونٹی کے نمائندوں اور انکے افراد خانہ نے بھی شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے دولہا، دلہن اور والدین کو مبارکباد دی اور دونوں بچوں کی خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعا کی۔ آغا منصور اور انکی اہلیہ کی جانب سے مہمانوں کے تواضع کیلئے انتہائی لذت اور پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ نصف شب دلہن شیلا اپنے دولہا علی کے ہمراہ اپنے والدین، اعزہ و اقربا اور مہمانوں کی دعاﺅں کے سائے میں پیا دیس سدھاریں۔ قبل ازیں16 ستمبر کو شالیمار بینکویٹس میں ہی مہدی کی رنگین اور خوشیوں بھری تقریب میں دولہا، دولہن کو مہندی لگائی گئی اور لڑکے،لڑکی والوں کے دریان گیتوں، ٹپوں اور بچوں کے رقص کے مقابلے میں تقریب کو یادگار بنا دیا۔




Leave a Reply