10-3-150x96

پاکستان کمیونٹی نیو یارک کا پاکستانی بیس بال ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ

پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک اور پاکستان نیوز کی جانب سے نیویارک آنیوالی پاکستانی بیس بال ٹیم کے اعزاز میں یہاں استقبالیہ و عشائیہ دیا گیا جس میں بیس بال ٹیم کے ارکان کے علاوہ ٹیم لیڈر حکام، بروکین سائیکلون کے گیری پیرون اور ٹیم کوچ جان ڈگلن سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ استقبالیہ کے اہتمام میںپاکستان نیوز کے پبلشر اور سینئر صحافی مجیب لودھی اور ان کے ساتھیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔ٹیم کو امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور ان کےلئے برازیل کے خلاف 22ستمبر کو ہونیوالی چمپئن شپ میں پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ٹیم لیڈر سید خاور علی شاہ نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سب کے سب پاکستان کے قومی کھلاڑی ہیں ۔ ہم انشاءاللہ تاریخ رقم کریں گے ۔




Leave a Reply