9-3-150x128

پہلے مسلم میئر لندن صادق خان کی میئر شکاگو ایمونیل کی دعوت پر آمد

9-3-150x128رطانیہ کی تاریخ کے پہلے سے مسلم میئر لندن صادق خان پچھلے ہفتہ میئر شکاگو رہم ایمونیل کی دعوت پر شکاگو کے دورہ پر آئے ان کے ہمراہ لندن کے ڈپٹی میئر اور کاروباری وفد کے ارکان بھی آئے۔ شکاگو میں قیام کے دوران صادق خان نے مختلف سرکاری، سماجی، مذہبی اور کاروباری معاملات نپٹائے۔ مزید برآں مختلف اہم جگہوں کا دورہ بھی کیا۔ جمعہ16 ستمبر کی شب میئر ایمونیل نے صادق خان کے اعزاز میں شکاگو آرٹس کونسل میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں الی نائے اور شکاگو اسٹیٹ اور سٹی کے عہدیداران، منتخب نمائندگان، کمیونٹی کے م ختلف طبقات کے رہنماﺅں کے علاوہ مشہور فٹبال ٹیم جیکسن ولا جیکوار کے مالک اور امریکہ کی مالدار ترین پاکستانی شخصیت شاہد خاں نے میئر راہم ایمونیل کی دعوت پر خصوصی شرکت کی۔ پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی رشید چوہدری، ڈاکٹر طارق بٹ اور سلمان آفتاب نے کی۔ علاوہ ازیں حکومت پاکستان کے نمائندہ قونصل جنرل شکاگو فیصل نیازی بھی تشریف لائے۔ دوران عشائیہ میئر صادق خان اور پاکستانی نمائندوں کے درمیان باہمی دلچسپی اور لندن میں پاکستانیوں کے حوالے سے مفید تبادلہ خیال بھی ہوا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *