p17

کرپان لگا کر گھومتے سکھ کو تلوار والا مسلم سمجھ کر الارم بجا دیئے گئے

نیویارک ( پاکستان نیوز ) ایک شاپنگ سنٹر کی انتظامیہ نے کرپان لگا کر گھومتے ہوئے سکھ شہری کو تلوار والا مسلمان سمجھ کر الارم چلا دیئے ، الارم چلنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور سکھ شہری کی پروفائلنگ شروع کر دی۔ 33 سالہ ہرپریت سنگھ خالصہ نے بتایا کہ واقعہ نارتھمپٹن کاو¿نٹی ، پنسلوانیا میں پیش آیا۔ پولیس کو متعدد فون کالیں کی گئیں کہ کوئی مسلمان شخص تلوار کے ساتھ گھوم رہا ہے جس پر پولیس نفری کی ایک بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ ہرپریت سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے مجھے گھیر لیا اور مجھے ہاتھ اوپر اٹھانے کا حکم دیا۔ انہوں نے مجھے ڈرایا ، دھمکایا اور میری خوب تذلیل کی۔ بعد ازاں مجھے چھوڑ دیا گیا اور کرپان واپس کر دی گئی۔




Leave a Reply