12

فلم جدائی سے شہرت پانے والی اداکارہ اپاسنا سنگھ کا شوہر سے طلاق کا فیصلہ

معروف کامیڈی شو’’دی کپل شرما شو‘‘ کی پنکی بوا اپاسنا سنگھ نے شوہر نیرج بھردواج سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ اور کامیڈین اپاسنا سنگھ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور بڑے پردے کے ساتھ ساتھ چھوٹی اسکرین پر بھی اپنی کامیڈی کی وجہ سے مداحوں کو محظوظ کررہی ہیں جب کہ اداکارہ نے کامیڈی کی دنیا میں شہرت مشہور کامیڈی شو’’کامیڈی نائٹ ود کپل‘‘ میں پنکی بوا کے کردار سے حاصل کی لیکن پروفیشنل زندگی میں کامیاب ہونے والی اداکارہ ذاتی زندگی میں ناکام ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اپاسنا سنگھ نے ساتھی اداکار نیرج بھردواج سے 2009 میں شادی کرلی تھی جس کے بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی نے 2012 میں ہی اختلاف کے باعث علیحدہ رہنا شروع کردیا تھا لیکن اب دونوں نے باقاعدہ طور پر طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے جلد ہی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

دوسری جانب اداکارہ اپاسنا سنگھ نے طلاق کے مسئلے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ طلاق لینے کا فیصلہ میرا ذاتی معاملہ ہے لہٰذا میڈیا اسے غلط رنگ نہ دے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *