اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
630566-kajol-1476856162-944-640x480

کاجول کو ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کا حصہ نہ بننے کا غم ستانے لگا

 

630566-kajol-1476856162-944-640x480ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کی مایہ ناز فلم “اے دل ہے مشکل” کی کاسٹ کے باعث فلم سے مداحوں کو خوب امیدیں وابستہ ہوگئیں ہیں جب کہ فلم کی ریلیز کے راستے میں آنے والی تمام مسائل نے بھی اس فلم کے لیے مزید تجسس بڑھا دیا ہے تاہم بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ کاجول کوبھی فلم کا حصہ بننا تھا لیکن وہ فلم کی کاسٹ میں شامل نہ ہوسکیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم “اے دل ہے مشکل” میں اداکاررنیبر کپور، شا ہ رخ خان جب کہ اداکارہ انوشکا شرما، ایشوریا رائے، عالیہ بھٹ توشامل ہیں لیکن فلم پروڈیوسر کرن جوہر کی بہترین دوست اورمایہ ناز اداکارہ کاجول کو اس فلم میں ایک چھوٹا سا کرداراداکا کر نا تھا جو اب وہ نہیں کر رہی ہیں۔

اداکارہ سے جب فلم میں ان کے کردار کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم میں کام نہ کرنے کا بہت افسوس ہے لیکن میں اس حوالے کچھ بھی کہنا نہیں چاہتی ہوں۔

دوسری جانب کاجول کے شوہر اوراداکار اجے دیوگن کی فلم “شیوے” اور “اے دل ہے مشکل” دونوں ہی دیوالی کے موقع پرریلیزہورہی ہیں، جس کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ کاجول کے فلم کا حصہ نہ بننے کی وجہ شاید اپنے شوہرکی فلم “شوے” کو زیادہ سپورٹ کرنا ہے کیونکہ دونوں ہی فلم کا دیوالی کے موقع پرتصادم ہوگا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *