629746-ganja-1476781097-814-640x480

ہردور میں کوئی نہ کوئی ڈگڈگی بجانے والا سامنے آجاتا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہردور میں کوئی نہ ڈگڈگی بجانے والا سامنے آجاتا ہے تاہم ڈگڈگی بجانے والے آج بھی ڈگڈگی بجارہے ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ہر وقت کینٹینرز اورناچ گانے میں لگے رہتے ہیں اوراپنے جلسوں میں ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جس کا جواب دینا ہمارا شیوہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے بلکہ خیبرپختونخوا میں جہاں ان کی حکومت ہے وہاں کے لوگ بھی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اورانشااللہ 2018 میں وہاں بھی ہماری حکومت ہوگی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *