اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
637013-younuskhanweb-1477479876-125-640x480

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان دوسرے نمبر پر آ گئے

 

637013-younuskhanweb-1477479876-125-640x480آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ یاسر شاہ بھی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف 127 رنز بنا کر دو درجے ترقی کے بعد چوتھی سے دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ اظہر علی 12 ویں اسد شفیق بھی 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی 17 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ قومی ٹیم کے اسپنر یاسر یاسر شاہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لے کر چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں، یاسر شاہ انگلینڈ کے اسٹیورڈ براڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ان دونوں سے دو پوائنٹس کے اضافے سے چوتھے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ یہ یونس خان کی مارچ 2009 میں پہلی پوزیشن کے بعد سب سے بہترین پوزیشن ہے، اسی برس جولائی میں یونس خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *