639619-imranabbas-1477707144-596-640x480

فلم کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے کا افسوس ہے،عمران عباس

639619-imranabbas-1477707144-596-640x480ایک انٹرویوکے دوران عمران عباس کا کہناتھا کہ انھوںنے اس فلم میں انوشکا شرما کے دوست کا کردار ادا کیا ہے۔ جو ایک مختصر مگر دلچسپ اور مزاحیہ کردار ہے اور اسکی شوٹنگ ایک سال قبل لندن میں ہوئی تھی جب کہ اس کا ایک گانا چند ماہ پہلے ممبئی میں فلمایا گیا تھا تاہم اس کے چند مزید سین ریکارڈ نہیں ہو سکے کیونکہ اسی دوران پاکستان اور بھارت میں جو حالات تھے اس کے بعد انھیں فلمانا ممکن نہیں تھا۔
عمران عباس نے کہا کہ انھیں ان حالات کا بہت افسوس ہے کیونکہ اداکار ہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے حالات بہتر ہو رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں کہ محبت کی بات کرنے والا بھی کوئی ہونا چاہیے اور وہ ہمیشہ اداکار اور فن کار ہی ہوتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آج کی دنیا میں جنگ کوئی نہیں چاہتا۔




Leave a Reply