جنوبی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے میجرعمران شہید

642541-major-1477992367-929-640x480جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید جبکہ 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خیبرایجنسی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں11 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم وانا میں قائم اسلحے کی مارکیٹ میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس میں میجر عمران شہید اور ایک افسر سمیت 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *