اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
643168-cinema-1478031163-609-640x480

بھارتی فلموں پر پابندی سے سینما گھروں کا کاروبار متاثر

643168-cinema-1478031163-609-640x480کراچی: پاکستان بھر کے سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے بعد صورت حال تشوشناک ہوگئی، خاص طور سے ملک میں بنائے جانے والے جدید سینما گھروں کو مشکلات کا سامنا ہے جہاں بھارتی فلموں کی وجہ بزنس سب سے زیادہ ہوتا تھا، کاروبار میں مسلسل نقصان کے پیش نظرمتعدد سینما مالکان نے مختلف آپشن پر غور شروع کردیا کیونکہ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے سینما مالکان اخراجات پورے کرنے میں سے مشکلات کا شکار ہیں۔
چند سینما مالکان نے فوری طور پر اسٹاف میں کمی کا فیصلہ کیا، جب کہ بجلی اور ائیرکنڈیشنڈز کی وجہ سے بلوں کی ادائیگی کی وجہ سے سینما گھروں میں ہونے والے شوز کی تعداد کم کردی،سینما مالکان کا موقف ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش سے ان کے اخراجات پورے نہیں ہوتے،پاکستانی فلمیں بن تو رہی ہیں لیکن وہ سینما تک نمائش کے لیے نہیں پیش کی جاری ہیں۔
اگر یہ صورت حال رہی تو ماضی کی طرح متعدد سینما گھر بند ہوجائیں گے اس سلسلے میں فلم پروڈیوسرز کا موقف ہے کہ جدید سینما گھروں میں ٹکٹ کے نرخ بہت زیادہ ہیں فیملی کے ساتھ آنے والے لوگوں کو فلم دیکھنے کے لیے کم از کم دو سے تین ہزار روپئے خرچ کرنا پڑتے ہیں،اگر سینما مالکان فوری طور پر ٹکٹ کے نرخ کم کردیں تو ان کا بزنس بہتر ہوسکتا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *