اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
641902-ranbir-1477927616-913-640x480

رنبیر کا ایشوریا سے متعلق بیان پرشرمندگی کا اظہار

641902-ranbir-1477927616-913-640x480ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ساتھی اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے متعلق بیان پرشرمندگی کا اظہار کردیا۔
بالی ووڈاسٹار رنبیر کپور اور ایشوریارائے بچن کے بوس و کنار کے مناظرپر بچن خاندان نے فلم ہدایتکار سے مناظر کو ہٹانے کی اپیل کی تھی لیکن کرن جوہر کی جانب سے فلم سے مناظر کو ہٹانے سے انکارکردیا تھا جب کہ جیا بچن نے بھی بہو کا نام لیے بغیر ہی شدید تنقید کی تھی لیکن رنبیر کپور نے بوس وکنار کے مناظر پرمزاح سے بھرپور بیان دیا تھا جس پر اب انہوں نے شرمندگی کا اظہار کردیا ہے۔
رنبیر کپور نے ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمانے سے متعلق موقع پر چوکا مارنے والے بیان پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یشوریارائے بہترین و باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم میں اہم کردارادا کیا جب کہ میں ہمیشہ ان کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھا ہے لہٰذا میں کسی صورت ان کی توہین نہیں کرسکتا اور ان سے متعلق میرے بیان کو ریڈیو چینل کی جانب سے غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رنبیر کپور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلمانے سے متعلق سوچا کہ پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا اسی لیے موقع پر چوکا ماردیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *