ڈاؤلینس 7 نومبر تک ترک کمپنی آرشلک میں ضم ہو جائے گی

643179-dawlancearcelik-1478031936-229-640x480کراچی: عالمی سطح پر ہوم ٹیکنالوجیز بنانے والی ممتاز ترک کمپنی آرشلک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں گھریلو برقی آلات بنانے والی کمپنی ڈاؤلینس کے حصول کا عمل 7 نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا، اس مقصد کے لیے تمام اداروں سے قانونی منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔
کمپنی کو توقع ہے کہ حصص کی منتقلی 7 نومبر 2016 تک مکمل ہو جائے گی، کارروائی کے اختتام پر ڈاؤلینس کے کراچی میں واقع 2 اورحیدر آباد میں واقع 1 مینوفیکچرنگ یونٹ اور پاکستان بھر میں پھیلا ہوا ڈسٹری بیوشن، سیلز اور سروس کا وسیع نیٹ آرشلک میں ضم ہو جائے گا۔ ترک کمپنی کے مطابق ڈاؤلینس کے پروڈکشن اور آپریٹنگ یونٹس کے حصول کی تمام اختتامی شرائط کو اطمینان بخش طریقے سے پورا کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آرشلک نے 30 جون 2016 کو ڈاؤلینس کے حصول کا اعلان کیا تھا، آر ڈچ بی وی کی جانب سے جو ہالینڈ میںقائم شدہ آرشلک کا ذیلی ادار ہ ہے حصص کی قیمت خرید کی 100 فیصد ادائیگی کے بعد توقع ہے کہ حصص کی منتقلی 7 نومبر 2016 تک مکمل ہو جائے گی۔
آرشلک کے آپریشنل نیٹ ورک میں ڈاؤلینس کی شمولیت سے کمپنی کی عالمی حیثیت کومزید تقویت ملے گی جس کی اہم وجہ ڈاؤلینس کی برانڈ کے حوالے سے آگہی، وسیع ڈسٹری بیوشن، سیلز، سروس نیٹ ورک، پیشہ ور انتظامیہ اور قابل انجینئرنگ اسٹاف ہے، ڈاؤلینس پاکستان بھر میں ریفریجریٹر، مائیکرویو اوون، ایئرکنڈیشنر اور واشنگ مشین کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *