اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
643295-salman-1478063277-739-640x480

کنگ خان اوردبنگ خان بڑے پردے پرایک ساتھ جلوے بکھیرنے کو تیار

643295-salman-1478063277-739-640x480ممبئی: بالی ووڈ میں کون سا ایسا ہدایتکارہوگا جو اپنی فلموں میں شا ہ رخ اورسلمان کوکاسٹ نہ کرنا چاہے تاکہ فلم سپر ہٹ بن جائے لیکن اگر کسی فلم میں دونوں ہی اداکارایک ساتھ دھمال مچانے والے ہوں تومداحوں کا انتظارفلم کے لیے کچھ زیادہ ہی بڑھ جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں معروف ہدایتکارکبیرخان کی نئی آنے والی فلم “ٹیوب لائٹ” میں دبنگ سلمان خان تواداکاری کے جوہردکھائیں گے ہی تاہم اب رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اب فلم کا حصہ بننے جارہے ہیں جہاں وہ فلم میں مختصر کردارادا کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں شاہ رخ کی انٹری پر مداحوں کی سینما میں آتشبازی
اس سے قبل فلم میں چھوٹے سے کردار کے لیے لیجنڈ اداکار شتروگن سنہا کو آفرکیا گیا تھا لیکن اب ان کی جگہ شا ہ رخ خان اداکاری کریں گے جب کہ دونوں اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان 9 سال بعد بڑے پردے پرایک ساتھ اکھٹا ہوں گے جہاں وہ فلم “اوم شانتی اوم” میں جلوہ گرہوئے تھے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *