4

روزنامہ جنگ کے کالم نگار خلیل احمد نینی تال والا کی کتاب کی تقریبِ پذیرائی

پاکستان کے روزنامہ جنگ کے کالم نگار و قلمکار اور معروف صنعتکار خلیل احمد نینی تال والا آج کل کینیڈا کے نجی دورے پر تشریف لائے ہوئے ہیں ان کے اعزاز میں مارکھم کی معروف سماجی شخصیت جاوید سید نے ایک مختصر لیکن باوقار پروگرام ترتیب دیا۔

جاوید سید نے ان کی کینیڈا موجودگی سے فائده اٹھاتے ہوئے، احبابِ علم وفن کو جمع کرکے اُن کی حالیہ لکھی ہوئی کتاب ” میرے سیاسی تجزیے” کی تقریب رونمائی کی تقریب بروز اتوار تیس اکتوبر کو شہر ٹورونٹو کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی جس میں بہت سی اہم شخصیات و اکابرین شہر ، رائٹرز، شاعر اور کالم نگاروں نے شرکت کی۔

ادب کی دنیا کے معروف نقاد، تجزیہ نگار اور شاعر تسلیم الھی زلفی نے پہلےتقریب کے میزبان سماجی و سیاسی شخصیت جاوید سید نے پاکستان سے ائے ہوئے مھمان خصوصی کا پُر تپاک استقبال کیا اور تعارفی کلمات کے ساتھ خوش آمدید کہا۔

انہوں نےاس موقع پر خلیل احمد نینی تال والا کا تعارف مہمانوں سے کروایااور ان کی تصانیف پر باری باری تبصرہ کیا جیسے حاضرین نے بہت سراہا ۔

اہلِ فکر و دانش کے اس اجتماع میں حاضرینِ محفل نے پاکستان سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کرتےہوئے ملک کی بہتری کے لئے تجاویز بھی پیش کیں اور اپنے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔
تقریب میں تقدیسِ ادب کے آصف جامعی ، معروف کالم نگار و ٹاک شو ہوسٹ انیس فاروقی ، ریاض الوارث، کفیل احمد، شعیب عالم ، صالح اِچھا اور دیگر کئی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی اور خلیل احمد نینی تال والا کے خیالات کو توجہ سے سنا۔
آخر میں ایک پُر تکلف ظہرانہ سے سب مھمانوں کی تواضح کی گئی ۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *