اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
644716-pakistanstockexchange-1478166575-630-640x480

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

644716-pakistanstockexchange-1478166575-630-640x480کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ہے۔
جمعرات کو کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 742 پر موجود تھا، ایک وقت میں اس میں گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 30 پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار 702 آگیا تاہم بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42 ہزار 100 تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ رواں برس حکومت نے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینجز کا انضمام کرکے پاکستان اسٹاک ایکسچینج تشکیل دی تھی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *