بھارت میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

651113-infiafireweb-1478846274-237-640x480نئی دلی: بھارتی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں ایک گارمنٹ فیکٹرمیں آتشزدگی سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے نواحی علاقے صاحب آباد میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی سے 13 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی شہر کولکتہ میں آتشزدگی سے 19 افراد زندہ جل گئے
ریاست اتر پردیش کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

CONTENT_HERE




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *