اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
656492-therockweb-1479377920-959-640x480

سابق ریسلر اورہالی ووڈ اسٹار’’دی راک‘‘ دنیا کے پرکشش ترین مرد قرار

656492-therockweb-1479377920-959-640x480لاس اینجلس: سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن اور ہالی ووڈ سپر اسٹار دی راک کو دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا ہے۔
نامور امریکی میگزین ’پیپل‘ نے سال 2016 کے لئے ہالی ووڈ سپر اسٹار ’دی راک‘ کو دنیا کا پر کشش ترین مرد قرار دے دیا ہے۔ ڈزنی لینڈ کی نئی آنے والی اینی میٹڈ فلم ’موانا‘ میں اپنی الفاظ کا جادو جگانے والے دی راک انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم، کرس ہومس ورتھ، ایڈیم لیوائن اور چیننگ ٹیٹم کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ریسلراوراداکاردی راک نے سیلفیز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
دنیا کے پر کشش ترین مرد کا اعزاز پانے کے بعد دی راک کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے بہت ہی بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعزاز پانے کے بعد میں نے خود کو اپنے کیرئیر کی بلندی پر محسوس کیا اور مجھے اندازہ نہیں کہ میں اس کے بعد آگے کہاں جاؤں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دی راک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار قرار پائے تھے، انہوں نے گزشتہ برس 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کمائے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *