’کلینری‘ پاکستان میں ڈجیٹل لانڈری متعارف

656035-cleanry-1479371944-524-640x480کیا آپ کو کپڑے دھونے میں کوفت محسوس ہوتی ہے؟ اور کیا کبھی خیال آتا ہے کہ کسی آسان طریقے سے یہ جھنجھٹ دور ہوجائے؟ تو اس کے لیے آپ کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ’ کلینری‘ (پاکستان کی پہلی انقلابی آن لائن لانڈری سروس) اپنے فون پر صرف ایک کلک کے ذریعے اب آپ کے گھر سے کپڑے اٹھانے اور انہیں معیاری انداز میں دھونے یا ڈرائی کلین کرنے کے بعد دو دن کے اندر آپ کے دروازے تک پہنچانے کی سروس حاضر ہے۔

کلینری اسٹارٹ اپ ایک ہی دن میں کپڑے دھونے اور گھر پہنچانے کی پریمیئم سروس بھی فراہم کررہی ہے۔ مصروف پروفیشنلز کو مدِنظر رکھتے ہوئے جمعرات کو پِک اپ اور ہفتے کو ڈلیوری کی سہولیات بھی دستیاب ہیں جو پیر کے روز دفتری ملبوسات کو یقینی بناتی ہیں۔ عام صارف سے لے کر تجارتی اداروں تک قالین ، صوفے، پردوں، اور دیگر گھریلو اور آفس فرنیچر کو عین اسی مقام پر صاف ستھرا بنانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

آن لائن لانڈری کی منفرد سروس فراہم کرنے والے ادارے ’کلینری‘ (Cleanry.com) کے سی ای او ثالث بھٹی نے کہا کہ ’ کلینری کے ذریعے اعلیٰ معیار کے کوالٹی کنٹرول فراہم کئے جارہے ہیں اوراس کے  تمام مراحل ماحول دوست ہیں۔‘

ثالث بھٹی کہتے ہیں کہ ’ آج کے ڈجیٹل دور میں لوگ کئی اشیا کو آن لائن آرڈر دے کر گھر بیٹھے وصول کررہے ہیں۔ کلینری نے کپڑے دھونے اور صاف کرنے کے اس طریقے کو ایک آن لائن پلیٹ فارم میں سمودیا ہے تاکہ اس عمل کو آسان اور تیز کیا جاسکے۔‘

سی ای او کلینری کا دعویٰ ہے کہ آن لائن آرڈر پروسیس ہونے میں صرف 60 سیکنڈ لگتےہیں۔ کپڑے دھلنے کے بعد انہیں کوالٹی کنٹرول اور معیارات کے کئی درجوں سے گزارا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں بار بار استعمال ہونے والے اعلیٰ معیار کے ماحول دوست بیگز میں کسٹمر کی مقرر کردہ جگہ پر پہنچادیا جاتا ہے جسے وصول کرنے کے بعد ہی صارف رقم ادا کرتےہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *