اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
658756-sanjay-1479618925-593-640x480

سنجے دت کی دوبارہ فلم کی شوٹنگ کیلئے بے چینی حد سے تجاوزکرگئی

658756-sanjay-1479618925-593-640x480ممبئی: بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت نے اپنے کرئیرمیں بہترین اداکاری کے باعث متعدد بلاک بسٹرفلمیں دیں تاہم اسلحہ کیس میں سزا کاٹنے کے بعد اب وہ دوبارہ سے فلم کی شوٹنگ کے لئے بے چین ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پرشوٹنگ کا پہلا روز بہت جذباتی ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سے جب فلموں میں دوبارہ انٹری کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ہدایتکارامنگ کمارکی نئی فلم “بھومی” کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال جنوری میں کرنے جارہے ہیں جس کے حوالے سے وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ یہ فلم ایک باپ اور بیٹی کی کہانی پرمبنی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سنجے دت ایک بار پھر ’’بلو بل رام‘‘ کے روپ میں نظرآئیں گے
ایک بار پھر سے بڑی اسکرین پر جلوہ گرہونے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سنجے دت کا کہنا تھا کہ اداکاری بالکل تیراکی یا گاڑی اورسائیکل چلانے کے مانند ہوتی ہے جو آپ کبھی بھی نہیں بھولتے لیکن آگرہ میں فلم کے سیٹ پرشوٹنگ کا پہلا روز میرے لیے بہت جذباتی ہوگا جس کا مجھے شدت سے انتظارہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:جیل میں گیتا کے ساتھ قرآن کا بھی مطالعہ کیا، سنجے دت
سنجے دت کا مزید کہنا تھا کہ متعدد فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن ان کے کرداروں سے مطمئن نہیں تھا اس لئے ایک ایسی فلم کا انتخاب کیا جس کی کہانی معاشرے کے عام آدمی پر مبنی ہے، مجھے اس فلم کے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد فوری طورپرمحسوس ہوا کہ یہ وہی فلم ہے جس سے میرا کرئیرایک بار پھر سے شروع ہو گا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *