اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
662996-malika-1480047922-231-640x480

ارجن کپورکے ساتھ گہری دوستی پرملائکہ نے چپ توڑدی

662996-malika-1480047922-231-640x480ممبئی: بالی ووڈ اداکار و ہدایتکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ 18 سال کے شادی کے بندھن میں بندھے رہے تاہم دونوں فلمی ستاروں نے اختلافات کے باعث گزشتہ ایک سال سے علیحدگی اختیارکررکھی تھی جب کہ کچھ عرصے قبل ہی دونوں نے باقاعدہ طورپرطلاق کے لیے عدالت سے رجوع بھی کر لیا تھا تاہم ملائکہ اروڑہ کا نام پہلے ایک بزنس مین اور پھراداکارارجن کپور سے نام سے جوڑا جارہا تھا لیکن اب بالی ووڈ آئٹم گرل نے اس حوالے سے چپ توڑ ہی دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور ملائکہ اروڑہ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران ارجن کپورکے ساتھ گہری دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ارجن میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن سب اس دوستی کو دوسرا رنگ دینے پرتلے ہوئے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اربازخان کو ملائکہ کے کھو جانے کا ڈرستانے لگا
واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا 14 سالہ بیٹا ارہان خان ہے جب کہ دونوں نے 18 سالہ رفاقت کے بعد گزشتہ ماہ باہمی رضامندی سے طلاق لینے کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست بھی دائرکردی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *