ایشین کرکٹ کونسل آفیشلز دورۂ پاکستان کے بعد واپس کولمبو روانہ

663661-asiancricketcouncil-1480104328-530-640x480لاہور: ایشین کرکٹ کونسل حکام دورئہ پاکستان کے بعد واپس کولمبو روانہ ہوگئے، یاد رہے کہ رواں سال اگست میں ہونے والے انتخابات میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان اے سی سی کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
سابق سفارتکار کو 2سال کیلیے خطے میں کرکٹ کو فروغ دینے کا کام سونپا گیا تھا،کولمبو میں اجلاس کے دوران ہی سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے پر انھیں انگلینڈ میں دل کی سرجری کرانا پڑی، پی سی بی میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے کے بعد شہریار خان کو ایشین کرکٹ کونسل کے معاملات بھی دیکھنا ہیں۔
اس حوالے سے بورڈ حکام کو بریفنگ دینے کیلیے اے سی ای کے جی ایم آپریشنز تپش پریرا اور ایونٹ منیجر سلطان رانا 2 روز کیلیے لاہور آئے تھے، دونوں نے متعلقہ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے انھیں ایشیائی کرکٹ امور اور کام کے طریقہ کار سے آگاہ کیا،اے سی سی حکام جمعے کو کولمبو واپس روانہ ہوگئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *