اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
664507-dollar-1480213537-386-640x480

پاکستان نے 4 ماہ میں مزید 3 ارب ڈالر قرض لے لیا

664507-dollar-1480213537-386-640x480اسلام آباد: پاکستان نے 4ماہ میں مزید 3ارب ڈالر کا قرض لے لیا ہے تاہم نئے قرض کا زیادہ حصہ زرمبادلہ کے ذخائر لانے اور بجٹ کی تیاری میں خرچ ہو جائے گا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے عرصے میں غیرملکی امداد کا حجم 2.95ارب ڈالر تھا تاہم حکومت نے 2.2بلین ڈالر کا مزید قرض حاصل کر لیا ہے۔ اس میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیرملکی قرضے اس صورت میں مفید ثابت ہوتے ہیں جب انھیں کسی ایسی جگہ استعمال کیا جائے جہاں سے آمدنی ہو اور قرضوں کی واپسی میں مدد مل سکے۔ گزشتہ ساڑھے 3سال کے عرصے میں غیرملکی قرضوں کے حصول کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *