عامر خان کی وزن میں اضافے اورکمی کرنے کی تربیتی ویڈیو نے دھوم مچادی

667722-aamirkhan-1480522691-234-640x480ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے وزن میں اضافے اور کمی کرنے کی تربیتی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا۔
بالی ووڈ اسٹار عامر خان فلموں میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے لیے کسی بھی حد تک گزر جانے سے گریز نہیں کرتے جس کے باعث انہیں متعدد بار صحت کے سنگین مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ اپنی نئی آنے والی فلم عامر خان ’’دنگل‘‘ میں پہلوان کے کردار میں نظر آئیں گے جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو سے زائد کا اضافہ کیا تھا لیکن اب فلم کے لیے وزن میں اضافے اورکمی کی ویڈیو نے دھوم مچادی ہے۔
عامر خان کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے اپنے وزن میں اضافے کے لیے صحت مند غذا کا استعمال کیا جب کہ فلم میں ہی اپنے نوجوانی کے کردار کے لیے انہوں نے 5 ماہ کی انتھک محنت اور مشقت سے وزن میں 28 کلو کمی کی ہے۔
عامر خان کی تربیتی ویڈیوکو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے جس میں مداح وزن کی کمی کرنے کے لیے مشقت پر حیران ہے جب کہ یو ٹیوب پر تربیتی ویڈیو کو 2 دن میں 35 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *