اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
670304-mahira-1480839007-186-640x480

ماہرہ خان نے صبا قمر کو مستقبل کی سپراسٹار قراردے دیا

670304-mahira-1480839007-186-640x480لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے صبا قمر کومستقبل کی فلمی سپراسٹار قرار دیدیا۔ انھوں نے امریکا میں ہونیوالے پہلے پاکستانی فلم فیسٹیول میں فلم ’’ لاہور سے آگے‘‘ دیکھنے کے بعد اپنے ٹوئٹرپیغام میں صبا قمر کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ آنے والے وقت کی سپراسٹار ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں صبا قمر نے لاجواب اداکاری سے میرا دل جیت لیا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے اچھے کام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکا کی ریاست نیویارک میں پاکستانی فلموں پرمشتمل فلمی میلہ شروع ہوچکا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *